خیبرپختونخوا میں چکن پاکس کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چترال اور خیبر میں اب تک چکن پاکس کے 55 کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔
مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ تحصیل مستوج کے سکولوں میں 34 اساتذہ اور بچے چکن پاکس سے متاثر ہوئے، ضلع خیبرکے علاقہ تیراہ میدان میں چکن پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں چکن پاکس کا ایک مریض داخل ہوا ہے جبکہ نجی کلینک میں بھی 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ چترال اور خیبر میں چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کو ائسولیٹ کردیا گیا ہے، نجی کلینک میں تشخیص کے بعد گھروں کو جانےوالے 5 بچوں کو تلاش کرکے ائسولیٹ کیاجائےگا، محکمہ صحت نے تمام اضلاع سے چکن پاکس کیسز کی تفصیلات پیر تک فراہم کرنے ہدایت کردی ہے۔
