مہنگائی سے تنگ شہریوں کیلئے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیبر تک چینی مہنگی ہونے سے عوام میں بےچینی بڑھ گئی۔
کراچی میں چینی کی قیمت 190 روپے، کوئٹہ میں 225، سکھر میں چینی کی قیمتوں کی ڈبل سنچری مکمل جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں بھی ایک کلو چینی 200 میں فروخت ہونے لگی۔
پشاور ملتان میں نرخ 190 سے بڑھ گئے، اسلام آباد میں 50 کلو کے تھیلے پر مافیا نے 500 روپے بڑھا دیے۔
شگر مافیا کی منمانی پر عوام سر پکڑ کر بیٹھنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
