Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استحکام پاکستان پارٹی کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ نے رابط عوام مہم کے شیڈول کی سفارشات جہانگیر ترین کو بھیج دی ہیں۔

ستمبر کے رواں ماہ سے ہی پنجاب بھر میں عوامی رابط مہم شروع کر دی جائے گی، پہلے مرحلے میں پنجاب کے نو اضلاع میں عوامی رابط مہم کے اجتماعات ہونگے، جہانگیر ترین،علیم خان اور دیگر سئنیر لیڈر شپ اجتماعات سے خطاب کرے گی ۔

استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن کے دورحکومت کے عوام دشمن اقدامات کو بھی ہدف تنقید بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئندہ سیاسی حکمت عملی کے لئے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا باضابط اجلاس جلد طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سی ای سی میں عوامی رابطہ مہم اور انتخابی حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version