Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کے حقوق کے لئے ساتھ کھڑے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کے لئے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حجاب کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کی اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حجاب ایک  کپڑے کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک مکمل تہذیب ہے، جس سے مغرب ڈرتا ہے، کشمیری ماؤں  بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بندوقوں کے سائے میں بھی حجاب نہیں چھوڑا، ہمارا مطالبہ ہے کہ عورتوں کی عزتیں پامال کرنے والوں کو چراہوں پر لٹکایا جائے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کہتے ہیں مہنگائی کوئی ایشو نہیں، کاکڑ صاحب آپ کی تنخوا لگ گئی ہے لیکن غریب کے لیے یہ بڑا ایشو ہے، آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنا ہوگا۔

 سراج الحق نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں بجلی اور پٹرول قیمتوں سمیت مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے بات نہ سنی گئی تو ملک گیر احتجاج کریں جگہ جگہ دھرنے ہوں گے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ورکرز کو کہا ہے کہ اگر کوئی غریب کے بجلی کے میٹر کو کاٹنے کی کوشش کرے تو اس کی خفاظت کریں ہم غریب کے لیے جیل جانے کو تیار ہیں، عوام کے حقوق کے لئے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version