Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اطالوی بحریہ کے جہاز موروسینی کا دورہ پاکستان

اطالوی بحریہ کا جہاز موروسینی پاکستان کا دورہ کرنے میں مصروف ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران اطالوی جہاز نے پاک بحریہ کے جہازوں اور پاک فضائیہ کے طیاروں کے ہمراہ دوطرفہ بحری مشق میں شرکت کی۔

اطالوی جہاز کے ہمراہ اعلیٰ عسکری قیادت اور دفاعی صنعت کے وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اطالوی بحریہ کے ڈائریکٹر ملٹری پرسنل نے کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں بحری شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطالوی عسکری وفود اور بحری جہاز کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version