Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم اگلا الیکشن اپنی پرفارمینس پر لڑنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اگلا الیکشن اپنی پرفارمینس پر لڑنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز جب چیف آرگنائزر بنی ہیں، ان کی سب سے زیادہ توجہ یوتھ ونگ مینارٹی ونگ پر ہے، ہمیں رزلٹ بہت اچھے ملے ہیں، ہم سندھ میں بھی وہی کام کرنا چاہتے ہیں، آئندہ انتخابات کی تیاری کا سلسلہ ہے، ہماری لیڈر شپ بھی یہاں آئے گی، الیکشن میں بھرپور شرکت کرنا ہمارا حق ہے، ہم پورے سندھ میں انتخابات میں شرکت کریں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ انتخابات کام اور کاکردگی والوں کو ملے، ووٹ دینے والے کام اور کارکردگی کو تولیں، گالی اور گولی کی بنیاد پر الیکشن نہیں ہونا چاہیے، پاکستان میں بہت ساری حکومتیں آئیں، پاکستان کو پہلا موٹر وے نواز شریف نے دیا، کراچی شہر کو امن نواز شریف نے دیا ہے، 2013 کے بعد کا کراچی ایک مختلف کراچی ہے، ہم نے شہر سے کچھ لیا نہیں بلکہ ہم نے کراچی کو بہت دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں کم وسائل میں زیادہ کام ہے، کراچی کو ایک شہباز شریف چاہیے، جب ایک خوبصورت نعرے اور گانے پر ووٹ دیں گے تو پھر کام اسی طرح ہو گا، سندھ میں ووٹ اس کو دیں جنہوں نے کام کیا ہے، کاش ہمارا شہر کراچی بنے، ہمارے گاؤں میں وہ کارپٹ سڑکیں ہیں جو کراچی شہر میں ہیں، دانش اسکول ہمارے گاؤں اور شہروں میں بنے ہیں، ایک نالائق وزیر اعلیٰ بزدار کی صورت میں مسلط کیا گیا، اس نے کاموں پر بریک لگا دی، پنجاب آج بھی پاکستان کے دوسرے شہروں سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے ہر آنے والی سیاسی جماعت کو پنجاب میں ویلکم کیا ہے، اس طرح ہمیں بھی یہاں ویلکم کیا جائے، ہمارے پاس پنجاب میں اتنے امیدوار ہیں، ہمیں کسی کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ دکھائی نہیں دیتی ہے، لوگ ہمارا مقابلہ کرنے کا سوچتے ہیں، ہمارا مقابلہ کارکردگی پر کریں تو اچھا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version