Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرگودھا؛ موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

 سرگودھا میں موٹرسائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ جھنگ سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دی گئی ہیں اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version