Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاروبار کرنے میں آسانی کیلئے ریگولیٹری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن حکومتوں کی ترجیح ہے، سمیع سعید

وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا ہے کہ کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ریگولیٹری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن حکومتوں کی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے حوالے سے”پاکستان بزنس پورٹل کے مجوزہ قانون پر ذیلی کمیٹی” کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ نے مجوزہ قانون کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ ذیلی کمیٹی نے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

سمیع سعید نے کہا کہ عبوری حکومت ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی اور نئی راہیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، متعلقہ وزارتوں کو اس حوالے سے عمل درآمد میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے مزید کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ریگولیٹری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن حکومتوں کی ترجیح ہے، ملک کی معیشت کو بحال کرنے کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ایس آئی ایف سی قائم کی گئی ہے جس میں دفاعی پیداوار، زرعی اور لائیو سٹاک، معدنیات اور کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے اہم شعبے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version