Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افواج پاکستان کا یوم دفاع پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے 58ویں یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبر 1965ء کو حق و باطل کے معرکے نے یہ ثابت کیا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کر نے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ اس روز مادرِ وطن کے ہزاروں بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے  پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ آج پوری قوم اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہےکہ ہم بطور قوم اُن تمام شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے پاکستان کے پرچم کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہےکہ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کیخلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کونقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version