سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حالات سے نکلنے کا ایک ہی راستہ انتخابات ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اور انکے سرپرستوں کو کہتے ہیں کہ عوام لالی پاپ نہیں ریلیف چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوگر مافیاز چینی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہیں۔پیٹرول مافیا، آٹا مافیاز اور لینڈ مافیاز کے ہاتھ میں نظام ہے جبکہ یہ مافیاز حکومتوں کی اے ٹی ایمز ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہم سمجھتے ہیں یا پاکستان رہے گا یا پھر یہ مافیاز رہے گا جبکہ پاکستان رہے گا انشاء اللہ اور مافیاز کو شکست ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے معاہدے جھوٹ کی بنیاد پر ہیں، کل سے جنوبی پنجاب میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر رہے ہیں۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بھی تمام تیاری کیساتھ آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف جارہے ہیں، پشاور کے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے انتخابات، تحریک کی کامیابی کیلئے جیل بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔
