Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت کا عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

نگران حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے آئل کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن میں 41 اور 47 پیسے کا اضافہ کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق ڈیلرز مارجن میں 41 پیسے فی لیٹر اور آئل کمپنیوں کے مارجن میں 47 پیسے اضافہ کے منظوری دی گئی ہے جبکہ پٹرولیم ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 1.64 روپے سے اور 1.87 روپے بڑھانے کی سمری آئی تھی ، اضافے کا اطلاق 15 ستمبر کو اعلان کردہ قیمتوں پر ہوگا۔

اجلاس میں پی آئی اے کی ایف بی آر کو ایف ای ڈی کی مد میں ادائیگی مؤخر کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی جبکہ اجلاس میں پی آئی اے کی سی اے اے کو چارجز کی ادائیگی مؤخر کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی گئی۔

 پی آئی اے کی تنظیم نو کے جائزہ کیلئے الگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک پی آئی اے کی مالی معاونت کریں گے جبکہ مالی معاونت پی آئی اے کی تنظیم نو کے پلان کو حتمی شکل دینے کے بعد ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version