15 ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت نگران اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر 3.5 روپے مارجن بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
اس کے باعث 15 ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
پہلے مرحلے میں آئل مارکٹنگ کمپنیوں کیلئے 15 ستمبر سے 47 پیسے فی لیٹر مارجن بڑھے گا جبکہ ڈیلرز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 1.64 فی لیٹر مارجن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈیلرز کیلئے پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے مارجن 41 پیسے فی لیٹر بڑھایا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
