گھروں اور عمارتوں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹرز لگوانے والوں کی شامت آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سلیب سسٹم سے فائدہ اٹھانے کےلیے اپنے گھروں اورعمارتوں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹرز نصب کرانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ صارفین جو ایک اے سی کے ساتھ ماہانہ 301 سے 500 یونٹ دو اے سی کے ساتھ 501 سے 700 یونٹ اور تین اے سی کے ساتھ درجہ وار 701 سے 2500 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔ ان کے ٹیکسوں کے ساتھ بلز کی مالیت ان صارفین کے بلز سے کہیں کم ہے جو اے سی استعمال نہیں کرتے۔ جو ایک سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے زمرے میں آتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زائد یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں نے دگنے اور تگنے میٹر سسٹم نصب کررکھے ہیں جس سے ایک مکان یا عمارت کا بل دو یا تین میں تقسیم ہو کر کم رہ جاتا ہے۔
سیکریٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ اس طرح ناجائز فائدہ اٹھانے والے صارفین کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
