Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر

مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق روس سے تین گندم کے جہاز جلد کراچی پہنچ رہے ہیں، رواں ماہ آٹے کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے کی بڑی کمی ہو جائے گی۔

پہلا جہاز ایم وی بیکس ہیلیل MV BEKS HALIL 15 ستمبر کو کراچی پہنچے گا، جہاز میں 60 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے جبکہ دوسرا جہاز 23 سے 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گا، تینوں جہازوں میں ساٹھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم آرہی ہے۔

امپورٹر کا کہنا ہے کہ جہاز کے پہنچنے سے ملک بھر میں فوری طور پر گندم اور آٹے کی قیمت نیچے آئے گی اور کمی پوری ہو گی، روسی گندم کی کراچی پہنچ کر فی کلو قیمت 100  روپے پڑے گی، روسی گندم آنے سے اس سال وافر مقدار میں گندم دستیاب ہو گی۔

اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم 125 روپے اور آٹا  160روپے فی کلو ہے۔

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version