Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الٰہی نے خاموشی توڑدی؛ بڑا سرپرائز اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا سرپرائز اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے انہیں خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔

  گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ ق لیگ میں واپس کیوں نہیں جارہے؟

سوال کے جواب میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ انہیں تو شجاعت حسین نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ شجاعت حسین پھر خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آتے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین پی ٹی آئی میں سالک حسین کی وجہ سے نہیں آتے کیونکہ سالک حسین کو وزیر بننے کا بہت شوق تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version