Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاروباری تعلقات کو بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے، گوہر اعجاز

وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ تجارتی راہیں کھولنے اور کاروباری تعلقات کو بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور ترکمانستان کے سفیر آتادجان موولاموف کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لئے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ یہ ملاقات پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک اہم قدم ہے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ تعاون کی بنیاد رکھی ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ ترکمان سفیر نے پاکستان کو اپنے 5 ارب ڈالر پر مبنی آرکاداگ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں شرکت کی دعوت دی، پاکستان کو اس منصوبے کے لئے تعمیری مواد اور سامان کی برآمد کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ تجارتی راہیں کھولنے اور کاروباری تعلقات کو بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کی ترکمانستان میں نمائشوں میں فعال شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

ملاقات میں ترکمانستان کے سفیر آتادجان موولاموف نے پاکستان سے چاول، شکر، آلو، اور پیاز جیسی زرعی مصنوعات کی ضرورت کا اظہار کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version