کراچی: نگران صوبائی وزیر برائے کلچر اینڈ اسپورٹس جنید شاہ نے سندھ گیمز منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نگران صوبائی وزیر جنید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس سال سے سندھ گیمز نہیں ہوئے ہیں، سندھ گیم کا انعقاد میرا اہم خواب ہے کوشش ہے کہ نومبر اور دسمبر میں ہم سندھ گیم ارینج کریں۔
انہوں نے کہا کہ کلچر شوز جیسے انڈ یا گوٹ ٹیلنٹ، امریکن گوٹ ٹیلنٹ تو وہ بھی ہم ارینج کرنا چاہتے ہیں، عوام کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں، ہم میڈیا کے ذریعے عوام کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔
جنید شاہ نے کہا کہ حکومتوں کا ایک دائرہ کار ہوتا ہے جس میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہے، جب تک الیکشن اعلان نہیں ہوتے حکومت کو اپنا کام آئین و قانون کے مطابق کرتے رہنا ہے۔
نگران صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نگران حکومت کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ روز مرہ کے امور میں کوئی رکاوت نہ ہو، ہماری اہم ذمہ داری صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے، ہم الیکشن کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
