Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کا معاملہ اٹھایا ہے، افغانستان میں چھوڑا جانے والا اسلحہ افغان دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ چڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو مورف الزام نہیں ٹھراتے، تاہم یہ معاملہ عالمی توجہ کا متقاضی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان اور روس کے اہم تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین وفود کا تبادلہ ہو رہا ہے، دونوں ممالک کے مابین توانائی کے حوالے سے تعاون جاری ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ امور کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت اپنے اندرونی سیاسی معاملات کے زیر اثر ہے، بھارتی قیادت بھارتی عوام کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوذ کرے اور پاکستان پر غیر ضروری بیانات کا سلسلہ ختم کرے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ نگران وزیر خارجہ کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 12 سے 15 ستمبر کو لندن میں کامن ویلتھ یوتھ وزارتی کانفرنس کی صدارت کریں گے اور کامن ویلتھ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے جی 20 ممالک کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے جی 20 ممالک کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے، خط میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، پاک افغان بارڈر پر حالیہ واقعے سے متعلق عبوری افغان حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version