سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 5 کروڑ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 50 ہزار روپے مقرر کر دی جائیں، سرکاری ملازمین مہنگی بجلی، مہنگا پیٹرول اور مہنگا آٹا آسانی سے خرید سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک بین الا اقوامی مسئلہ ہے ملک میں اس وقت مہنگائی کی وجہ سے غریب کے پاس جان دینے کے سوا کچھ باقی نہیں بچا ہے، انہیں مہنگائی سے بچانا ریاست کی ذمہ داری ہے جس کیلئے ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہوگا اور قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی کیونکہ اس کے بغیر ہم مہنگائی پر قابو نہیں پاسکتے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ دنیا مہنگائی کے ساتھ چلتی ہے اور ممالک اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرتے ہیں لیکن ہم مہنگائی کے ساتھ نہیں چلتے اور نہ ہی اقدامات کرتے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے اپنے مختصر دور میں 2011 کے بعد سرکاری ملازمین کی 35 فیصد تنخواہیں بڑھائیں کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ تنخواہیں بڑھانے سے ایک ہزار ارب روپے مارکیٹ میں آئے گا دکاندار کی دکان چلے گی مال بکے گا تو انڈسٹری چلے گی اور انڈسٹری چلی تو مزدوروں کی ضرورت پڑے گی اس سے بے روزگاری پر قابو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جو سبسڈی دیتی ہے وہ غریب تک نہیں پہنچتی ہے اور ملز والے کھا جاتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
