نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ آئندہ سال کیلئے سرکاری حج کے اخراجات کو کم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل کتاب سے دین نرمی کی ہدایت کرتا ہے، توہین مذہب اور توہین قرآن کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، کوئی بھی خبر بغیر تصدیق کے پھیلانی نہیں چاہیے، سنی اور شیعہ ساتھ ساتھ ہیں، سنی اور شیعہ میں علمی اختلاف ہے، مسالک کے علمی اختلاف کو حق و باطل کا معرکہ نہ بنایا جائے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ علمائے کرام ہمارے سر کا تاج ہیں، علما کے مسائل علما میں رہنے دیں، علما منبر پر بیٹھ کر اتحاد کی بات کریں، سرکاری حج کے اخراجات کو نہیں بڑھنے دیں گے، کوشش ہو گی آئندہ سال کیلئے سرکاری حج کے اخراجات کو کم کیا جائے، آنے والا کل روشن ہے۔
انیق احمد نے کہا کہ وزیراعظم ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں، نگران سیٹ اپ قانون سازی نہیں کر سکتا، مسیحی برادری کے رہنماؤں سے رابطے میں ہوں، سابقہ آسمانی کتابوں پر ایمان کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
