Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ہمارے بغیر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکتا، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بغیر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ہمارے بغیر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکتا، کراچی حیدرآباد میرپور خاص نوابشاہ سکھر واپس لینا ہے، ایوانوں کے ذریعے نہ ملا تو سڑکوں پر آکر لے لیں گے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم ایوانوں کے محتاج نہیں ہیں بلکہ ایوان ہمارے محتاج ہیں، پیپلز پارٹی نے 15 سالوں سے زائد عرصے میں کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا لہٰذا ایم کیو ایم کا مقابلہ صرف ایم کیو ایم سے ہے۔

مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ انشااللہ آنے والے عام انتخابات میں سندھ کے تمام شہروں میں ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست نمائندوں کی جیت یقینی ہے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version