مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہول سیل بازار میں دالوں کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
ماش کی دال میں سب سے بڑا 80 روپے فی کلو اضافہ جس کے بعد دال کی قیمت 450 سے بڑھ کر 530 کلو تک پہنچ گئی۔
مسور کی دال میں 70 روپے اضافہ ہونے کے باعث فی کلو 270 سے 340، مونگ کی دال میں 40 روپے اضافہ ہو گیا جس کے باعث دال 240 سے 280 روپے ہو گئی۔
چنے کی دال 215 سے 230 روپے، سفید چنا 30 روپے اضافے سے 340 سے 370 روپے، کالا چنا 170 سے 195 روپے ہو گئی۔
چاول کی ایکسپورٹ کی وجہ سے چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، بھارتی چاول کی ایکسپورٹ پر پابندی سے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ بڑھ گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
