نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے معیشت بحالی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی ویزہ رجیم کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کو باآسانی ویزہ فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کاروباری اداروں سے منسلک افراد کو بھی آسان ویزہ رجیم کی سہولت میسر ہوں گی ایسے اقدامات سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے۔
دوسری جانب ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں خارجہ امور پر غور کیا گیا، پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خطے اور عالمی سطح پر تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، امریکہ سے تعلقات میں بہت بہتری آ رہی ہے، امریکہ کے ساتھ پاکستان کی تجارت 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، سعودی عرب اور چین کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اجلاس میں “لک افریقہ” پالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی ہے، افریقہ ایک بہت اہم بر صغیر کے طور پر ابھر رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
