سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک جمشید شہید ہوگیا،28 سال کے لانس نائیک جمشید کا تعلق دیر بالا سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پر عز م ہیں، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
