بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی شاہزیب رند نے امریکہ میں ایک مرتبہ پھر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہزیب نے کراٹے کے انتہائی خطرناک گیم بیئر نکل میں اپنے حریف کارلوس گویرا کو شکست سے دوچار کر دیا۔
کارلوس گویرا کا تعلق میکسیکو سے ہے، بیئر نکل ایم ایم اے کے مقابلے سائوتھ فلوریڈا کے علاقے جیکسن وائل میں منعقد ہوئے۔
شاہزیب رند اس کھیل میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں، کھیل شروع ہونے سے پہلے شاہزیب نے روایتی بلوچی پگڑی پہن رکھی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں شاہ زیب رند نے امریکہ میں کراٹے کامبیٹ لیگ میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی گابوڈیازک کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
