Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، مراد علی شاہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کے لئے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ بلاول بھٹو لائے ہیں، اس پانی کی اسکیم سے قاسم آباد اور لطیف آباد کے علاقوں کو پانی پہنچے گا۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 1992 میں واٹر فلٹر پلانٹ پر ایچ ڈی اے میں بطور اسسٹنٹ انجنیئر میں نے بھی کام کیا، اس اسکیم سے 6 ملین گیلن پانی دے رہے ہیں اس اسکیم میں مزید 6 ملین گیلن پانی کی گنجائش ہے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ مجموعی طور 70 ملین گیلن پانی شہر کو فراہم کرتے ہیں، ہم نے تھر کے ریگستان کے علاقوں میں بھی عوام کو پانی کی اسکیمں فراہم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میئر کاشف شورو کو یہاں کی عوام کی سپورٹ ہے تو وہ عوام کے سب کام کرے گے جبکہ ہم سب کی جدوجہد ہوگی تو ہم مل کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائے گے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کے بعد آنے والی حکومت نے پاکستان کو دنیا میں اکیلا کیا لیکن بلاول بھٹو کی قیادت میں دوبارہ دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version