Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہو ئے، شوگر ملز مالکان نے پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی۔

شوگر ملزمالکان کے وفد نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے سینٹرز،ماڈل بازاروں اوراتوار بازاروں میں خصوصی اسٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید  کہا کہ عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔

شوگر ملزمالکان کے وفد میں ہارون اختر، ذکا اشرف، فواد مختار اور دیگر شامل تھے جبکہ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویراورچیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version