Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی قائداعظم کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قائداعظم کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے قائداعظم محمد علی جناح کو ان کے 75 ویں یومِ وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم صدیوں میں پیدا ہونے والے کرشماتی لیڈر اور سیاسی مدبر تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے قائداعظم کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آئین و پارلیمان کی بالادستی اور عام شہریوں کے حقوق و آزادی پر کبھی سودیبازی کی نہ آئندہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا جمہور دوست نظریہ، رواداری پسند سوچ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا ویژن مشعلِ راہ ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے آج ہم سب پاکستانیوں کو ایک عہد کرنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سب یہ عہد کریں کہ ہم کسی مصلحت اور سمجھوتے کے بغیر بابائے قوم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بابائے قوم کا بتایا ہوا ہی وہ واحد راستہ ہے جو ہماری معاشی خوشحالی اور ناقابلِ تسخیر معاشرتی ہم آہنگی و استحکام کی منزل کی جانب جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version