Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہک گل کی سربراہی میں ٹیم کی راولپنڈی میں واقع پراچہ ٹریڈر پر چھاپہ مار کر کارروائی کی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کو راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان بغیر لائسنس کے منی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان پراچہ، بلال کلیم، توصیف احمد، اور محمد نوید شامل ہیں۔

چھاپے کے دوران ملزمان سے 30 لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی برآمد کر لئی گئی۔

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version