Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عارف علوی صدارتی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عارف علوی صدارتی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی صدارتی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دیں، اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور پی ٹی آئی سیکریٹریٹ منتقل ہوجائیں کیونکہ یہ ریاستی ، معاشی دہشت گرد اور سازشی الیکشن نہیں صرف ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی برہان چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چار سال معیشت تباہ اور ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کا کٹھ پتلی ملک میں ایک نیا آئینی بحران پیدا کرنے پرتلی ہے جس کا انہیں نہ کوئی اختیار ہے نہ ہی سیاسی و اخلاقی جواز حاصل ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ چار سال ملک کے ساتھ معاشی اور ریاستی دہشت گردی کرنے والے 16 ماہ کے معاشی سیاسی اور خارجی پالیسی کےاستحکام کے خلاف سازش کرنے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن اور استحکام جیل میں بیٹھے ریاستی اور معاشی  دہشت گرد سے برداشت نہیں ہو رہا جبکہ عوام کی ترقی، روزی، روٹی کے دشمن آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ خود غرض سازشی موقع ملتے ہی ملک اور عوام پر ایک نیا وار کرتے ہیں، یہ ملک میں افراتفری، ٹکراؤ اور گند ڈالنے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔ آئینی منصب کی آڑ میں ایک اور 9 مئی کی تیاری دکھائی دے رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول بم، شہداء اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی، انارکی اور 9 مئی کی سازشوں کے وار کئے، ملک میں افراتفری اور فساد کی یہ سازش بھی ناکام ہو گی، انشاءاللہ۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version