Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘پی آئی اے کو مالی معاونت فراہم نہ کرنے کی خبریں غلط ہیں’

وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ میڈیا پر حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو مالی معاونت فراہم نہ کرنے کی خبریں غلط اور گمراہ کن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان نے ماضی میں بھی قومی ایئرلائن کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، پی آئی اے کو مالی معاونت فراہم نہ کرنے کی خبریں غلط ہیں۔

وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت ہوا بازی اور وزارت خزانہ پی آئی اے کی آپریشنل ضروریات کے لیے درکار مالیاتی انتظامات میں مکمل مدد کر رہے ہیں، پی آئی اے نے حال ہی میں حکومت پاکستان کی طرف سے ایئر لائن کو فراہم کردہ گورنمنٹ آف پاکستان گارنٹی کی حد کے تحت مالیاتی اداروں سے تازہ کریڈٹ سہولیات پر بات چیت کی ہے، یہ کریڈٹ سہولیات پی آئی اے کو کسی بھی واجب الادا رقوم کی ادائیگی اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا کام جاری رکھنے میں مدد کریں گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version