صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ترمیمی بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے اور ترمیمی بل کا مقصد پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ایکٹ 1977 میں ترامیم کرنا ہے۔
اس قانون میں سیکشن 6 اے کے تحت پروڈیوسر ڈیلر اور امپورٹر کو اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق کوئی بھی پروڈیوسر ڈیلر یا امپورٹر کنٹرولر جنرل پرائس کو اپیل کر سکتا ہے اپیل کےلیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی ایپلٹ کمیٹی میں 2 وفاقی سیکریٹرز تعینات کیےجائیں گےدونوں وفاقی سیکریٹرزکی تعیناتی کیبنٹ ڈویژن کی منظوری سے ہو گی۔
ایپلٹ کمیٹی 3 دن کےاندرقائم کی جائےگی، اپیلٹ کمیٹی 5 ورکنگ دنوں میں کوئی فیصلہ سنائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
