Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

سفیر نے ترکمان قیادت کی جانب سے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو تقرری پر مبارکباد دی جبکہ سفیر نے ان مخصوص اقدامات کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مجموعی دائرہ کار اور وسعت کو بڑھانے کے لیے تعاون کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تجارت، توانائی، اقتصادی رابطوں اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون پر توجہ دینے کی ضرورت پر ذور دیا جبکہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے توانائی اور بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version