کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دستی بم کا دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دستی بم کے دھماکے میں زخمی افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کی شناخت کریم نواز اور نیاز اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
گزشتہ روز پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر بمدھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ دھماکے میں 7 ایف سی اہلکار سمیت 11 افراد کے زخمی ہوئے جبکہ ریسکیو نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
