Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹریٹ کرائمز کے کنٹرول کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کے کنٹرول کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی جس میں امن وامان میں بہتری کے اقدامات، نگہبان کیمروں کی تنصیب، اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال، غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف پولیس کے آپریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے نگہبان کیمروں کا اہم کردار ہے، اسٹریٹ کرائمز کے کنٹرول کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس امن و امان کے قیام کے لیے شب و روز محنت کر رہی ہے۔

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version