Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الوداع تحریک انصاف؛ پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گر گئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی پی ٹی آئی کے متعدد عہدیداروں نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے مکمل طور پر لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اپنے پارٹی عہدوں سے استعفے دے دیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر کے ہم اپنی سیاسی کیریئر کا اعلان بعد میں کریں گے، ہم 9 مئی کے واقعے کی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہے تو ہم ہیں، پاک فوج کے ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

استعفے دینے والوں میں تحصیل صدر شیخ خرم وحید، سینیئر نائب صدر میاں نور فرید قریشی اور سابقہ ممبر بیت المال کمیٹی پنجاب عماد احمد شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version