Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد میں ہونیوالے فیصلوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے فیصلوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی جان محمد مہر پورے ملک کے اثاثہ تھے، ہم صرف اتنا کرسکتے ہیں کہ جان محمد مہر کے لواحقین کو انصاف دلوائے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کیس کی تحقیقات کی جانی تھی وہ نہیں ہورہی، پورے سندھ کا مطالبہ ہے جان محمد مہر کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے، مجھے امید ہے نگران وزیر اعلیٰ ان کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے کچے میں دہشت گردوں کے اسلحہ پہنچ گئے ہیں، ہم صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، پندرہ سال پہلے پی پی کے کارکن قافلے کی صورت میں جاتے تھے، ہمارے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جارہی تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا، جب کسی مرد سیاست دان میں ہمت نہیں تھی تب بی بی نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انکا مقابلہ کیا، ہم نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں انکی ریڈ کی ہڈی توڑ دی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ دہشت گرد دوبارہ سراٹھارہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوا جس وجہ سے یہ حال ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے بھی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، کیا انکو اندازہ نہیں تھا کہ وہ واپس آکر پاک افواج کے اوپر حملہ کریں گے، پارلیمنٹ سے پوچھے بغیر فیصلے لیں گے تو ایسا ہی ہوگا، اب پرانی سیاست کو چھوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چوری وہ کرتے ہیں جہاں سے بجلی بنتی ہے، بجلی کا بل ایسا آتا ہے جیسے 24 گھنٹہ استعمال کی ہو، ہمارے یہاں تو 16 سے 18 گھنٹے بجلی ہوتی ہی نہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ معشیت برے حالات سے گذر رہی ہے جس کے اثرات سب پر مرتب ہورہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ جو پی ٹی آئی چیئرمین نے معاہدے کیے اس کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version