Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتظار کی گھڑیاں ختم، اب بتائیں گے کہ نوے روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ہم کیا کر سکتے ہیں، حسن مرتضیٰ

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم، اب بتائیں گے کہ نوے روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے اپنی رابطہ عوام مہم شروع کی ہے، وہ آج ملتان پہنچیں گے، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کل بلاول بھٹو کے لاہور میں استقبال کا پروگرام بنائے گی، جمعرات کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہو گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انتظار کی گھڑیاں ختم، اجلاس میں بتائیں گے کہ نوے روز میں الیکشن نہ ہوئے تو کیا کریں گے، انتخابات کے التوا جیسی تجویز کا پیپلز پارٹی کبھی حصہ نہیں رہی، نوے روز کی بات پر ایک مخصوص پارٹی کی چیخیں نکلتی ہیں، آپ کا الیکشن کروانے میں کوئی کردار نہیں، آپ کسی کا فرنٹ میں نہ بنیں، کسی سیاسی جماعت کو اس سے تکلیف ہے تو ان کا ماضی گواہ ہے، وہ ایسے راستوں سے ہی اقتدار میں داخل ہوئے، ایسا نہیں ہو گا کہ پیپلز پارٹی کی یکطرفہ کردار کشی ہو اور وہ خاموش رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنی وزارتوں کا کریڈٹ اور ڈس کریڈٹ لینے کی اخلاقی جرات رکھتی ہے، اسحاق ڈار بتائیں ڈالر کیوں مہنگا ہوا، اسحاق ڈار نے مالیاتی پالیسیاں خفیہ رکھیں، مہنگائی نون لیگ کا بوجھ ہے کوئی اتحادی یہ بوجھ نہیں اٹھائے گا، نگران حکومت میں تمام تر ترقیاتی فنڈز نون لیگ کو دیئے جا رہے ہیں، محکموں میں نوکریوں کے انٹرویوز مریم نواز اور رانا مشہود کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی اپنی مرضی کے تبادلے کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومتیں کرسی کی نگرانی کریں تاکہ اس کے مالک بنیں، یہ ٹیکنوکریٹس کے عیاشی کرنے کی جگہ نہیں، حکومت کرنا عوام کے منتخب نمائندوں کا کام ہے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version