Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے میں فنڈز کی شدید قلت، فلائٹ آپریشن متاثر

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سے طیاروں کے لیے ایندھن ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ فنڈز کی قلت کے باعث کراچی سے فیصل آباد، اسلام آباد اور لاہور کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے تربت، بہاولپور اور سکھر کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کراچی سے بیرون ملک جانے والی مسقط کی بھی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فنڈز کی قلت سے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہ ہوسکی جس کیلئے پی آئی اے نے حکومت سے فنڈز کی فوری فراہمی کی درخواست کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق انتظامیہ وزارت خزانہ سے بھی رابطے میں ہے اور فنڈز ملتے ہی ملازمین کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version