Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ میں ایک اور وزیر کا اضافہ

نگران وفاقی کابینہ میں ایک اور وزیر کا اضافہ کر دیا گیا، ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے نگراں وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر کوثر عبداللہ ملک کو تحفظ خوراک کا قلمدان دے دیا گیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کی بطور نگراں وفاقی وزیر حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ افسران اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کو 9 ستمبر کو نگراں وفاقی کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر کیا تھا۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224 (ون اے) کے تحت نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر ان کی تقرری کی ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر فواد حسن فواد کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا تاہم فواد حسن فواد کو نجکاری کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version