وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سے انکی فیملی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کے گھر والوں کی ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی وائس چیئرمین کے وکیل بھی موجود تھے۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں شاہ محمود قریشی کے کیس اور رہائی کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں شاہ محمود سے اہلیہ ، بیٹا اور 2 بیٹیوں نے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمہ پندرہ اگست کو سابق سیکرٹری داخلہ کی مدعیت میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج ہوا۔
مقدمہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم سائفر کیس میں تحقیقات کر رہی ہے، شاہ محمود نے سائفر کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
