Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی کی قیمت میں بڑی کمی

چینی کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 45 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے جس سے چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے بعد شہر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے،آج بھی چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپےکی مزید کمی ریکارڈ ہوئی ہے، شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے کم ہوکر 180 پر آگئی ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 گوداموں کو سیل کرکے 1214 ٹن چینی برآمد کی ہے جس کے بعد کوئٹہ میں چینی کا ریٹ 220 روپے سے کم ہوکر 160 روپے پر آگیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version