الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ علی ظفر ہائی کورٹ میں ہیں اس لیے الیکشن کمیشن نہیں پہنچ پائے،علی ظفر الیکشن کمیشن ذاتی حیثیت میں دلائل دیں گے، جس پر ممبر نثار درانی نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم انتظار کر لیتے ہیں۔
جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔
دوبارہ سماعت شروع ہونے پر ممبر نثار درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلاء کو دلائل کیلئے مواقع دیے،پی ٹی آئی کے وکیل دلائل کیلئے آج بھی پیش نہیں ہوئے، کورونا کے باعث پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کیلئے ایک سال کا وقت دیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل کیلئے مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کرد کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
