صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتہائی اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان میں چین کے نامزد سفیر چیانگ زئے دُنگ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے چین کے ساتھ تجارت، معیشت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ چین ایک قابلِ اعتماد اور آزمودہ دوست ہے، پاکستان چین کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان تمام بنیادی اُمور پر چین کی حمایت جاری رکھے گا۔
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پُرعزم ہے، منصوبے سے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے، استعداد بڑھانے اور پائیدار توانائی کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔
صدر مملکت کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی
انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے تنازعہ پر اصولی موقف کی غیر متزلزل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
