Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرپشن فری معاشرے کی تشکیل ہماری اولین ترجیح ہے، فیروز جمال شاہ

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن فری معاشرے کی تشکیل ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروزجمال شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس اور کرپشن فری معاشرے کی تشکیل ہماری اولین ترجیح ہے،حکومت نے کراس بارڈر ڈالر کی روک تھام پر کام شروع کیا ہے۔صوبے بھر میں اپریشنز کے ذریعے ڈالر، ریال اور دیگر غیرملکی کرنسیوں کی ریکوریاں کی گئی ہیں۔

فیروزجمال شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے احکامات پر حساس اداروں کی تعاون سے کارروائیاں صوبہ بھر میں جاری ہے، بجلی چوروں کے خلاف 518 چھاپے مارے گئے اور گندم کی 8 ہزار سے زائد بوریاں ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں سے برآمد کئے گئیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں صوبے کا حصہ 19 فیصد ہے مگر وفاق ہمیں چھ فیصد دے رہا ہے،سال 2016 سے آج تک بجلی کے خالص منافع کی مد میں 15 سو ارب روپے بقایا ہیں، وفاق بجلی کے  بقایاجات ادا کرے تو صوبے کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے، پانچ فیصد بجلی چوروں کی وجہ سے حالات اس حد تک پہنچے ہیں، بجلی بقایا جات میں چند دنوں میں 40 لاکھ روپے کی ریکوریاں کی گئی ہے۔

اانہوں نے کہا کہ شہر میں 20 کلو آٹا 2830 روپے میں دستیاب ہے، شہر میں این او سی کے بغیر سوسائٹیوں کے دفاتر بند کیے جائیں گے جبکہ این او سی کے بغیر کاغذ کے ٹکڑے پر پلاٹ ہرگز نہ خریدیں۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروزجمال شاہ نے مزید کہا کہ ای سی سی کی منظوری سے حلقہ بندیاں بھی آئین کے تحت ہونی ہیں، الیکشن کمیشن جانے اور صدرپاکستان، ہم الیکشن کمیشن کے نوٹی فیکیشن کے مطابق انتخابات کرائیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version