نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی نے ہیڈکوارٹر بلوچستان کور کا دورہ کیا جہاں دی گئی۔ وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کو صوبہ کی سیکورٹی صورتحال اور سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کمانڈر بلوچستان کور لیفٹننٹ جزل آصف غفور نے فورم کو گزشتہ ایک سال سے جاری حکمت عملی سے آگاہ کیا اور کہا کہ بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی بنیادی پہلو ہے، سیکورٹی فورسز اس کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے عمل پیرا ہیں۔
اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی نے صوبہ میں امن اور ترقی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہداء کی قربانی مادر وطن کی بقا کے لیے عظیم قربانی ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کام کریں گے جو ملکی امن اور ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
