لاہور میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی اہم رہنما کو رات گئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق9 مئی کو پرتشدد واقعات، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کے رہنما کرنل (ر) صابر راجہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اجمل صابر راجہ کو تھانہ وارث خان میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، اجمل صابر راجہ کو کل عدالت پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
اجمل صابر راجہ پر 9 مئی کو کمیٹی چوک میں پرتشدد احتجاج، توڑ پھوڑ کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور پر تشدد واقعات میں ملوث اب تک پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
