Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اندرون سندھ میں ایم کیو ایم کا بڑا ووٹ بینک موجود ہے، فاروق ستار

سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا ہے کہ اندرون سندھ میں ایم کیو ایم کا بڑا ووٹ بینک موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کا وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز تشریف لایا تھا، جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز تشریف لائے ہیں، دونوں سیاسی اکائیاں آپس میں ملتی ہیں تو ملک کے موجودہ حالات پر گفتگو ہوتی ہے، آج کی ملاقات میں ملک کی معاشی بد حالی پر ہم نے تفصیلی گفتگو کی، گزشتہ 15 سالوں میں ایسا کیا ہوا سندھ اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر رہا، جی ڈی اے جے یو آئی اور ایم کیو ایم کا ایک ہی بات پر اتفاق ہوا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے وڈیروں اور جاگیرداروں نے  انتظامی معاملات پر قبضہ جما رکھا ہے، ہم سندھ کارڈ اب نہیں چلنے دینگے، آج جو اسٹریٹ پاور میرے جے یو آئی کے دوستوں کے پاس ہے وہ پیپلز پارٹی کے پاس بھی نہیں، جی ڈی اے کے ساتھیوں نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، اندرون سندھ میں ایم کیو ایم کا بھی بڑا ووٹ بینک موجود ہے، 15 سالوں میں سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہم نے یہ طے کیا ہے سب مل کر وڈیروں اور جاگیرداروں کو ان کی اوقات یاد دلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 سالوں میں سندھ کی تقسیم کی پالیسی پر کام کیا، قوم پرستی کا لبادہ اوڑھ کر سندھی بھائیوں کا استحصال کیا گیا، ہم نے یہ طے کیا ہے ایک یکجہتی اتحاد قائم کرنا ہو گا، ہم ان کے اشتعال انگیز بیانات کا جواب قوم پرستی کا لبادہ اوڑھ کر نہیں دینگے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، ایک دوسرے کی طاقت کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنا ہے، لاڑکانہ اور نواب شاہ کے شہری یتیم نہیں ہیں، ہم ان کے سر پر ہاتھ بھی رکھیں گے اور ظلم کا خاتمہ بھی کریں گے، نگران حکومت میں افسران کے تبادلوں پر ہمارے مشترکہ تحفظات ہیں، بدعنوانی کا سسٹم ختم کرنا ہے۔

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version