Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں، راجا ریاض

سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ الیکشن وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں۔

 تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی جس میں  جس میں الیکشن سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔

 راجا ریاض نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے دباؤ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، صدر نے خط میں الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی، بلکہ رائے دی ہے۔

سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا مزید کہنا ہے کہ میں عام انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں، الیکشن کمیشن کو صاف شفاف انتخابات سے متلعق تجاویز دیں، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق تاحال تاریخ نہیں دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version