Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں حکومت ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے، نگراں وفاقی وزیر داخلہ

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے نگراں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں ترقی کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے علاقے میں سکیورٹی کو بڑھانے اور سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون اور اتحاد کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے چیئرمین سینیٹ کو یقین دلایا کہ نگراں حکومت ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ملک میں امن امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے حکومتی و سکیورٹی اداروں کے درمیان بین الاادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

 صادق سنجرانی نے کہا کہ اداروں کے درمیان تعاون، معلومات کا تبادلہ اور ہم آہنگی قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم ہیں۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کیا جبکہ انہوں نے امن و امان سے متعلق اہم مسائل کے حل میں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version